1 min read

چین کا پاکستان میں مزید دو منصوبوں پر کام معطل کرنے کااعلان

چین کا پاکستان میں دو بڑے ڈیم منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان

صوبے خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے ایک سینیئر اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ بدھ کے روز چائنہ گیزوبا گروپ کمپنی نے صوبے میں داسو ڈیم اور پاور چائنہ نے دیامیر بھاشا ڈیم پر کام روک دیا۔ اس حکومتی اہلکار نے کہا، ”انہوں نے حکومت سے نئے سکیورٹی پلان کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘

اس اہلکار کا مزید کہنا تھا، ”تقریباً 750 چینی انجینیئر داسو ڈیم پروجیکٹ سے منسلک ہیں جبکہ 500 دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کر رہے ہیں۔‘‘ صوبائی محکمہ داخلہ کے اس سینیئر اہلکار کے مطابق چینی انجینیئروں کی نقل و حرکت ان کمپاؤنڈز تک محدود کر دی گئی ہے جہاں وہ رہتے ہیں، متعلقہ سائٹس کے قریب ہی۔ چین نے اس پیش رفت پر اب کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن اسی ہفتے بار بار پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے ہاں چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے