سوات، ریسکیو 1122 نے عید الفطر میں 134، ایمرجنسیز میں خدمات سرانجام دئیے
1 min read

سوات، ریسکیو 1122 نے عید الفطر میں 134، ایمرجنسیز میں خدمات سرانجام دئیے

ریسکیو1122 سوات/ عیدالفطر ایمرجنسی رپورٹ ریسکیو1122 سوات نے عیدالفطر کے موقع پر 134 مختلف قسم کے ایمرجنسیز میں عوام الناس کو خدمات فراہم کیں،ریسکیو 1122سوات کے ترجمان شفیقہ گل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات ملک شیر خان کے نگرانی میں ریسکیو 1122 سوات نے عیدالفطر کے پہلے تین دنوں میں مجموعی طور پر مختلف قسم کے 134حادثات میں خدمات فراہم کیں جن میں 28 ٹریفک حادثات، 93 میڈیکل ، 5 آتشزدگیاں، 4 گولی لگنے یا تشدد کے واقعات اور 4 ریکوریز کے واقعات میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کیں۔ ان تمام ایمرجنسیز کے دوران ریسکیو جوانوں نے 134 افراد کو بچایا۔اس کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں بھی مریضوں و زخمیوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی تعداد 40 ہے جس میں مجموعی طور پر 49 تک مریضوں کو منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے