خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تخت بھائی ٹرین سفاری کل روانہ ہوگی
1 min read

خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تخت بھائی ٹرین سفاری کل روانہ ہوگی

خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تخت بھائی ٹرین سفاری کل 13 اپریل کو روانہ ہوگی جبکہ ریلوے ٹرین 14 اپریل کو اٹک خورد تک چلائی جائے گی۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے کہا کہ عیدالفطر پر سیاحوں کیلئے خصوصی ٹرین سفاری چلا رہے ہیں، سیاحوں کو پشاور صدر ریلوے سٹیشن سے تخت بھائی ریلوے سٹیشن تک سیر کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین سفاری میں 130 سے زائد فیمیلز سیر و تفریح کریں گی، سیاحوں کو دوران سفر مختلف مقامات کی سیروتفریح کرائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے