سوات، ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار افراد زخمی
1 min read

سوات، ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار افراد زخمی

سوات، ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار افراد زخمی ریسکیو 1122سوات کے ترجمان شفیقہ گل کے مطابق،مٹہ شکردرہ کے مقام پر موٹر سائیکل گرنے سے دو افراد زخمی، کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔

جبکہ دوسرے واقعہ میں خوازہ خیلہ اسالہ کے مقام پررکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ترجمان لے مطابق ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے