سعودی عرب کی 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاشی استحکام کا سبب بنے گی،دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کو روابط میں بہتری اور باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،احسن بختاوری
1 min read

سعودی عرب کی 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاشی استحکام کا سبب بنے گی،دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کو روابط میں بہتری اور باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،احسن بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)کے صدر احسن ظفر بختاوری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا،سرمایہ کاری کیلئے کاوشوں پروزیر اعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سابق نگران حکومت کی کاوشیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، موجودہ معاشی اور سیاسی ماحول نے سعودی عرب کو معاشی ترقی اور پاکستان کی برآمدات کے لئے منافع بخش مارکیٹ بنا دیا ہے، پاکستان کے پاس سعودی عرب کے ساتھ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، چاول، چمڑے، سمندری خوراک، ڈیری فارمنگ اور دیگر شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لئے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوا ہے ور اس بار بھی سعودی سرمایہ کاری پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے باہر نکالنے کے لئے بہت معاون ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے