سلامتی کونسل نے فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی
1 min read

سلامتی کونسل نے فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی۔الجزیرہ کے مطابق فلسطین کو اقوام متحدہ میں مبصر رکن کا درجہ حاصل ہے اور اس نے عالمی ادارے کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست 2011 میں جمع کروائی تھی جس پر سلامتی کونسل میں ابھی تک ووٹنگ نہیں ہو سکی۔

اے پی پی کے مطابق اب فلسطین نے سلامتی کونسل سے اپنی درخواست پر ایک بار پھر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے کونسل کو بتایاکہ ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ ہم قوموں کی برادری میں اپنا صحیح مقام حاصل کریں۔ہم سے مساوی سلوک کیا جائے اور ہمیں دوسری اقوام اور ریاستوں کے برابر درجہ دیا جائے۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے فلسطین کی درخواست پر دوبارہ غور کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے