مانسہرہ پولیس کی منشیات ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں،90 سے زائد ملزمان گرفتار
1 min read

مانسہرہ پولیس کی منشیات ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں،90 سے زائد ملزمان گرفتار

مانسہرہ پولیس نے دس یوم میں 90 سے زائد منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر کے 115 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر تمام تھانوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات ڈیلرز کے خلاف کارروائیوں کے دوران 90 سے زائد ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں جن کے قبضہ سے 115 کلو 366گرام چرس، 2 کلو سے زائد ہیروئن اور 6 کلو آئس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے