نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان، محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی
1 min read

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان، محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لئے 17 رکنی قومی سکواڈ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، فاسٹ بائولر محمد عامر اور آل رائونڈر عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے ، دو نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔قومی سلیکشن کمیٹی نے منگل کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں بابراعظم کی قیادت میں17 رکنی ٹیم کے علاوہ5 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔

فاسٹ بائولر محمد عامر اور عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے ۔محمد عامر اور عماد وسیم نے گزشتہ دنوں اپنی ریٹائرمنٹ ختم کرکے خود کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب ہونے کا اعلان کیا تھا۔عماد وسیم نے آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی گزشتہ سال نیوزی لینڈ ہی کے خلاف راولپنڈی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کی تھی۔محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 59 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستان کے سکواڈ میں بابراعظم ( کپتان )، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان ، افتخار احمد، اعظم خان ، عرفان خان نیازی، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان، محمد عامر، عباس آفریدی، اسامہ میر، فخرزمان اور ابرار احمد شامل ہیں،ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی،صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے