وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اومان کے سلطان کو ٹیلی فون پر عیدالفطر کی مبارکباد
1 min read

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اومان کے سلطان کو ٹیلی فون پر عیدالفطر کی مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اومان کے سلطان عزت مآب سلطان حاتم بن طارق کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اومان اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کی وسیع استعداد پر روشنی ڈالی۔

اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے پاک-اومان ادارہ جاتی اور اقتصادی روابط کے فروغ و مضبوطی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے امت مسلمہ کے مابین اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی۔ سلطان حاتم بن طارق نے وزیراعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں راہنمائوں نے اقتصادی تعاون کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے اومانی سلطان کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سلطان حاتم بن طارق نے بھی وزیراعظم کو اومان کے دورے کی دعوت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے