تازہ تر ین

حکومت نے گیس، نیپرا نے بجلی تو مقامی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً 5.50 روپے بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 65.58 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت 252.35 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

گیس کی قیمت حکومت نے بڑھائی تو بجلی کی قیمتوں میں نیپرا نے اضافہ کر دیا جبکہ حکومت نئے اضافے کیلئے پر تول رہی ہے جن کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی تقریباً 5.50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائع پیٹرولیم

Read More

اورکزئی کے علاقے میں ڈوپکی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاںبحق واضح رہے کہ گزشتہ دن سے خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگر بعض علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان کے زد میں رہے جس سے کئی علاقوں میں کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

https://www.facebook.com/fmradioswat/قبائلی ضلع اورکزئی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں گزشتہ رات شدید بادو باران کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی ہے جس میں دو بچے 4 سالہ ایان خان ،دو ماہ کا سلیمان سمیت ،اجمیر اور

Read More

شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں حالات کشیدہ، لوگوں کی نقل مکانی شروع مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے علاقے ہمزونی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے شدت پسند عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر اپریشن کا اغاز کرہی ہے۔

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے، کشیدہ حالات کی پیش نظر مقامی لوگوں نے اپنے علاقوں سے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے علاقے ہمزونی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز

Read More

چترال، ڈاکٹر ندارد، بمبوریت کا واحد بنیادی مرکز صحت بنیادی ضرورت سے ہی محروم مقامی لوگوں کے مطابق بمبوریت کا واحد بی ایچ یو پاکستان ہلال احمر کی جانب سے تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ تعینات کیا گیا تھا تاہم پراجیکٹ ختم ہوتے ہی ڈاکٹر و عملہ بھی رخصت ہوگئے۔

گل حماد فاروقی سے چترال کے علاقے بمبوریت کے بنیادی مرکز صحت میں عملے کی عدم موجودگی کے باعث مقامی لوگ اپنے مریضوں کو دوردراز علاقوں کو لیجانے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق بمبوریت کا واحد بی ایچ یو پاکستان ہلال احمر کی جانب سے تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں ڈاکٹر

Read More

پاکستان سپرلیگ فور کا میلہ 14 فروری سے دبئی میں سجے گا، فائنل شہر قائد میں! بورڈ کے سربراہ نے فرنچائزز کو یقین دلایا کہ معاملات کو شفاف رکھتے ہوئے باہمی تعاون کی فضا سے ایونٹ کو مزید کامیاب بنایا جائے گا جبکہ میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے بڈز کے عمل میں فرنچائزز کے نمائندے بھی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔

پاکستان سپرلیگ فور کا میلہ 14 فروری سے دبئی میں سجے گا جبکہ 17 مارچ کو کراچی میں فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی صدارت میں ہونے والے پاکستان سپرلیگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس

Read More

خیبر، طلبہ سے قرآن مجید پر ہاتھ رکھوا کر حلف لینے والے استاد کیخلاف والدین کا احتجاجی مظاہرہ انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوئے جبکہ ضلعی تعلیم افسر جدون خان وزیر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں انکوائری کی جا رہی ہے۔

قبائلی ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں سرکاری مڈل سکول میں چوری کے واقعے پر ایک استاد نے طلبہ سے قرآن مجید پر ہاتھ رکھوا کر حلف لے لیا۔ مقامی عمائدین کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول کمبیلہ میں جمعہ خان نامی استاد نے کلاس روم کی کچھ اشیاء گم ہونے پر جماعت پنجم کے 32

Read More

شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی واضح رہے کہ متاثرین کی واپسی کے بعد قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی تواتر سے پیش آرہے ہیں اور ایسے واقعات میں اب تک کئی سیکیورٹی اور انتظامیہ کے اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگ بھی شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا ایک دستہ گزشتہ شب معمول کی گشت پر تھا جب بویا محمد خیل نامی علاقے میں ایک مسلح شخص کی جانب سے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ

Read More

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب آفتاب تک میدان عرفات میں قیام کرینگے اوراللہ تعالیٰ سے اُسکی رحمت اوراپنی بخشش کیلئے دعائیں مانگیں گے

دنیا بھرسے آئے بیس لاکھ سے زائد عازمین، حج رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کیلئے عرفات کے میدان میں پہنچ رہے ہیں۔ عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب آفتاب تک میدان عرفات میں قیام کرینگے اوراللہ تعالیٰ سے اُسکی رحمت اوراپنی بخشش کیلئے دعائیں مانگیں

Read More

سوات کی کرشمہ خان نے ایل ایل بی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی کرشمہ خان نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوٗں کا نتیجہ اور اپنی مسلسل جدوجہد کا ثمر قرار دے دیا۔

سوات سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے ایل ایل بی یعنی قانون کی امتحان میں نمایاں پوزیشن کی ہے، کرشمہ نے ایل ایل بی کے امتحانات میں اپنی کالج کو ٹاپ کیا ہے۔ امتحان میں کامیابی پر وادئ سوات کے لوگ اور انکے رشتہ دار خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور کرشمہ خان اور انکی

Read More

پختونخوا پولیس کیلئے بدنامی کا سبب بننے پر 2 اہلکار معطل، ایف آئی آر درج گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی جانب سے مسافر کوچ کے کنڈیکٹر سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ناکہ بندی پر مسافر کوچ کے کنڈیکٹر سے رشوت لینے پر انچارج ہیڈ کانسٹیبل سمیت 2 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں

Read More