صفحۂ اول فاٹا خیبر پختونخوا فاٹا اصلاحات متاٗثرین فاٹا فیچرز اور انٹرویو کھیل قومی بین الاقوامی فن و فنکار بلاگز Search for پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد سعودی عرب کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں کاروباری افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے امور زیر غور آئے اور تجارت بڑھانے کے لیے بزنس ویزہ میں سہولیات پر بھی بات کی گئی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سعوی عرب کو سی پیک اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارتی حجم کم ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے پاکستانی ہم منصب عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو ایل این جی پلانٹس میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.