دوسرا ٹیسٹ، بابراعظم کی جگہ عثمان صلاح الدین قومی سکواڈ میں شامل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کیلئے انجری کے شکار بابراعظم کی جگہ نوجوان کرکٹر عثمان صلاح الدین کو قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بابراعظم پہلے میچ کی پہلی اننگز کے دورا بین سٹوکس کی گیند پر زخمی ہوئے تھے۔
بعدازاں ان کی انجری کی نوعیت کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا جس کی وجہ سے وہ سیریز سے مکمل طور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
یہ بھی واضح رہے کہ عثمان پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 232 ویں کرکٹر ہیں جنہوں نے لیسٹر شائر کیخلاف دو روزہ میچ میں نصف سنچری سکور کی تھی۔
یاد یہ بھی رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔
دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم توقعات کے عین مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم ہمیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، اظہرعلی، امام الحق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور محمد عباس شامل ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.