مہدی وائرس پھیلانے کا انکشاف

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے 147مہدی148 نامی نئے کمپیوٹر وائرس کا پتہ لگا لیا ہے۔

اندازہ ہے کہ یہ وائرس مشرق وسطی کے خطے میں صنعتی جاسوسی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ایران میں اس وائرس کے استعمال کے آٹھ سو واقعات رسٹر کئے جا چکے ہیں۔ اس وائرس کے ذریعے ہیکرز ای میلز کاپی کر سکتے ہیں، سکرین شاٹس بنا سکتے ہیں اور کی بورڈ پر دبائی جانے والی کیز کا تسلسل معلوم کر سکتے ہیں۔ مزید برآں کمپیوٹر پر سنائی جانے والی آڈیو ریکارڈنگز سنی جا سکتی ہیں۔یہ وائرس ای میل اٹیمچمنٹ کے روپ میں پھیلایا جاتا ہے۔کچھ عرصہ پہلے اینٹی وائرس سافٹ ویر بنانے والی روسی کمپنی 147کاسپیرسکی لیبارٹری148 کے ماہرین نے 147فلیم148 نامی وائرس کا پتہ لگا لیا تھا جو گزشتہ پانچ سال سے مشرق وسطی کے خطے میں جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا

Facebook Comments

POST A COMMENT.